حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عید 21 مارچ کو ہوگی؟ شوال کے چاند سے متعلق سپارکو کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی Home / /

عید 21 مارچ کو ہوگی؟ شوال کے چاند سے متعلق سپارکو کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

ایڈیٹر - 12/03/2026
عید 21 مارچ کو ہوگی؟ شوال کے چاند سے متعلق سپارکو کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

کیا اسلام آباد: پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے پاکستان خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے عیدالفطر کے حوالے سے شوال کے چاند کی ممکنہ رویت سے متعلق اہم سائنسی اندازہ جاری کر دیا ہے۔
سپارکو کے مطابق فلکیاتی حساب کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی، جس کی بنیاد پر ماہرین کا خیال ہے کہ اس شام چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
فلکیاتی تجزیے کے مطابق اگر 19 مارچ کو چاند دکھائی نہ دیا تو رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس صورت میں ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائے جانے کی توقع ہے۔
دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔