ایرانی حکومت بدستور مستحکم ہے، امریکی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس حکام کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت اب بھی مستحکم ہے اور اسے کسی فوری بڑے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متعدد امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بمباری کے باوجود ایرانی قیادت پہلے سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فی الحال ایرانی حکومت کے گرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایرانی حکومت متحد ہے اور ریاستی ادارے سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔
ادھر اسرائیلی حکام نے بھی کہا ہے کہ جاری جنگ کے باوجود ایرانی حکومت کے زوال کی کوئی یقینی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایران سے متعلق ان رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔