حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ، ایرانی صدر نے واضح کردیا Home / بین الاقوامی /

جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ، ایرانی صدر نے واضح کردیا

ایڈیٹر - 12/03/2026
جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ، ایرانی صدر نے واضح کردیا

مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جاری کشیدگی کے خاتمے کا واحد قابلِ عمل راستہ یہ ہے کہ عالمی برادری ایران کے قانونی حقوق اور خودمختاری کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگی نقصانات کے ازالے اور آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں تو موجودہ تنازع ختم کیا جا سکتا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ صورتحال کے تناظر میں ولادیمیر پیوٹن  اور شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے۔ ان گفتگوؤں کے دوران انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے عزم کو دہراتے ہوئے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مسعود پزشکیان نے الزام عائد کیا کہ امریکہ  اوراسرائیل کی پالیسیوں نے خطے میں کشیدگی کو بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے اور موجودہ حالات اسی تناؤ کا نتیجہ ہیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر نے حیثام بن طارق  سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں صلالہ بندرگاہ پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب وزرات توانائی عمان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور تیل کی سپلائی یا برآمدات کے تسلسل پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑے گا۔ عمانی حکام کے مطابق توانائی کے شعبے میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔