حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران جنگ پر سپین کا احتجاج اسرائیل سے سفیر واپس بلالیا Home / بین الاقوامی /

ایران جنگ پر سپین کا احتجاج اسرائیل سے سفیر واپس بلالیا

ایڈیٹر - 12/03/2026
ایران جنگ پر سپین کا احتجاج اسرائیل سے سفیر واپس بلالیا

میڈرڈ ۔ سپین نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور غزہ میں جارحیت کیخلاف احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی حکومت نے وزیر خارجہ کی سفارش اور کابینہ اجلاس میں مشترکہ فیصلے کے نتیجے میں اسرائیل میں تعینات سفیر آنا مار یا سالومون پیریز کی تقرری ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا،

اس فیصلے کے بعد اسرائیل میں اسپین کے سفارت خانے کی سر براہی عارضی طور پر ناظم الامور کریں گے۔