حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کینیڈین وزیراعظم نے ایران جنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا Home / بین الاقوامی /

کینیڈین وزیراعظم نے ایران جنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

ایڈیٹر - 12/03/2026
 کینیڈین وزیراعظم نے ایران جنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا کبھی بھی ایران کے ساتھ جنگ ​​میں حصہ نہیں لے گا۔

ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​پر کینیڈا کا موقف واضح ہے، کینیڈا کبھی بھی ایران کے ساتھ جنگ ​​میں حصہ نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو ایران کے جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکتے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ جی 7 ممالک ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ موقف تلاش کریں گے۔