حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ Home / بین الاقوامی /

رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

ایڈیٹر - 10/03/2026
رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے 20ویں روزے سے اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے جس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے حرمین شریفین میں اعتکاف کے لیے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خصوصی عبادات کا آغاز ہو گیا ہے اور لیلۃ القدر کی تلاش میں مومنین و زائرین خصوصی عبادات میں مصروف ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کا غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔