حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج ممکن نہیں۔ امریکی رپورٹ Home / بین الاقوامی /

بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج ممکن نہیں۔ امریکی رپورٹ

ایڈیٹر - 09/03/2026
 بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج ممکن نہیں۔ امریکی رپورٹ

واشنگٹن ۔ بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج ممکن نہیں، اٹھارہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ سامنے آگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملہ بھی ایران کی موجودہ حکومتی اور فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

رپورٹ کے مطابق یہ رپورٹ نیشنل انٹیلی جنس کونسل کے سینئر تجزیہ کاروں نے مرتب کی ہے جو امریکا کی اٹھارہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹیں تیار کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی اپوزیشن کا ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، دریں اثناء رپورٹ کے مطابق حملے فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، میر پورٹ ایران پر حملے سے ایک ہفتے پہلے مکمل کی گئی۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی سینئر محقق نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے آگے سر جھکانا ایرانی قیادت کے نظریات کے خلاف ہوگا۔