حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لبنان کے محاذ پر بڑا تصادم ،حزب اللہ کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ Home / بین الاقوامی /

لبنان کے محاذ پر بڑا تصادم ،حزب اللہ کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

ایڈیٹر - 09/03/2026
لبنان کے محاذ پر بڑا تصادم ،حزب اللہ کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیل  اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی افواج نے مشرقی لبنان کے علاقوں میں زمینی پیش قدمی کی جس کے بعد لبنانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کے دستے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مشرقی لبنان کے پہاڑی علاقوں میں اتارے گئے، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ادھر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لبنان کے مشرقی پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔