حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی عرب کی ایران کو سخت وارننگ, حملے جاری رہے تو امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں Home / بین الاقوامی /

سعودی عرب کی ایران کو سخت وارننگ, حملے جاری رہے تو امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں

ایڈیٹر - 08/03/2026
سعودی عرب کی ایران کو سخت وارننگ, حملے جاری رہے تو امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں

سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر مملکت یا اس کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ریاض جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا اور ضرورت پڑنے پر امریکی افواج کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاض تہران اور امریکا کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کا حامی ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور ثالثی کی حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو روز قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں سعودی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے اب تک امریکی فضائی حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

تاہم سعودی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے سعودی سرزمین یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رہے تو ریاض امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سمیت دفاعی ردعمل پر مجبور ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے خلیجی ممالک سے حالیہ حملوں کے بعد معذرت بھی کی ہے تاکہ خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے، جبکہ ریاض اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔