حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایل این جی سپلائی بند،پاکستان سمیت دنیا بھر میں قلت کا خدشہ Home / بین الاقوامی /

ایل این جی سپلائی بند،پاکستان سمیت دنیا بھر میں قلت کا خدشہ

ایڈیٹر - 06/03/2026
ایل این جی سپلائی بند،پاکستان سمیت  دنیا بھر میں قلت کا خدشہ

دوحہ ۔ جنگی حالات کے پیش نظر قطر نے گیس بر آمدات پر فورس میجر نافذ کر دیا جس کے باعث عالمی منڈی میں قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے اس ہفتے گیس کی پیداوار روک دی ہے جبکہ معمولی کی پیداوار بحال ہونے میں کم از کم ایک ماہ لگ سکتا ہے قطر دنیا کی تقریباً 20 فیصد ایل این جی برآمد کرتا ہے ایل این جی بند ہونے سے پاکستان، چین، جاپان، بھارت اور جنوبی کوریا زیادہ متاثر ہوں گے

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قطر نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے مارچ کیلئے قطر سے 8 ایل این جی کارگو آنے تھے صرف دو ہی آئے بقیہ چھ کارگو رواں ماہ آنے تھے ایل این جی بند ہونے کے باعث سوئی سدرن نے رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کر لیا ہے

گزشتہ سال کا شیڈول بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سوئی ناردرن نے گیس سپلائی بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ توانائی بحران سے پاکستان میں زراعت کا شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے کھا کمپنیوں نے گیس کی کمی کے باعث پیداوار بند کر دی ہے

ادھر پاکستان میں پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 15 مارچ تک 32 روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

دریں اثناء اوگرا کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں تا ہم غیر ضروری خریداری سے گریز کریں،

پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عبدالسمع خان کے مطابق ملک میں پٹرول کی قلت شروع ہو گئی ہے انہوں نے حکومت کو پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ایندھن بچت کے اقدامات کے تحت سفارشات تیار کر لی گئی ہیں پٹرولیم پر ائنز مانیٹر نگ کمیٹی آج وزیر اعظم کو سفارشات پیش کرے گی۔