واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں پہل کی ہے۔ اس سے پہلے کہ ایرانی مرشد علی خامنہ ای مجھے قتل کرنے کی نئی کوشش کر پاتے ۔
میں انہیں مار کر بازی لے گیا، ٹرمپ نے زور دیا کہ تہران ماضی میں دو بار مجھے مارنے کی کوشش کر چکا ہے۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا حالیہ امریکی فوجی آپریشن نے ایرانی کمانڈ ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران نظام کی جانشینی کیلئے جو نام زیر غور تھے، انہیں حملوں سے پہلے ہی نشان زد کر لیا گیا تھا لیکن وہ ابتدائی حملے میں ہی مارے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ حملہ اس حد تک کامیاب رہا کہ اس نے زیادہ تر امیدواروں کا صفایا کر دیا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ اوسط سے زیادہ ہے، ہتھیاروں کا جتنا ذخیرہ اب ہمارے پاس ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ ہتھیاروں کے ساتھ لامتناہی جنگ کا میابی سے لڑی جاسکتی ہے، بیرون ملک میں بھی ہمارے بہترین ہتھیاروں کے ذخیرے موجود ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جو ہائیڈن ہمارے سارے ہتھیار زیلینسکی کے حوالے کرتے رہے، سابقہ دور میں سینکڑوں ارب ڈالر کے ہتھیار یوکرین کو مفت دیئے گئے ، جو بائیڈن نے ہتھیاروں کا نیاذ خیرہ بنانے کی کوشش بھی نہیں کی۔