حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران میں زلزلہ، قدرتی آفت یا خفیہ ایٹمی سرگرمی؟ سوشل میڈیا پر سنسنی خیز دعوے Home / بین الاقوامی /

ایران میں زلزلہ، قدرتی آفت یا خفیہ ایٹمی سرگرمی؟ سوشل میڈیا پر سنسنی خیز دعوے

ایڈیٹر - 04/03/2026
ایران میں زلزلہ، قدرتی آفت یا خفیہ ایٹمی سرگرمی؟ سوشل میڈیا پر سنسنی خیز   دعوے

ایران میں آنے والے حالیہ زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں سنسنی خیز دعوے سامنے آئے ہیں۔  خبر رساں ادارےکے مطابق بعض حلقوں نے اس زلزلے کو ممکنہ ایٹمی تجربے سے جوڑنے کی کوشش کی ہے، تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں واقع صوبہ فارس میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ خاص طور پر خنج کے قریب ریکارڈ کیا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دیہی علاقے گراش سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں واقع تھا۔

دوسری جانب بعض مغربی دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس زلزلے کی نوعیت غیر معمولی ہو سکتی ہے، تاہم سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ درمیانی شدت کے ایسے زلزلے ایران کے اس خطے میں ماضی میں بھی آتے رہے ہیں، جو عموماً قدرتی ارضیاتی عوامل کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

ایرانی حکام نے تاحال کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا ایٹمی تجربے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ ایک قدرتی عمل تھا اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ اطلاعات عوام میں بے چینی پیدا کر سکتی ہیں، اس لیے مستند ذرائع پر انحصار کرنا ضروری ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔