جنوبی وزیرستان اپر: سابقہ فاٹا میں صحافت کی بنیاد رکھنے والے نامور صحافی وادیب سیلاب محسود کی برسی آج محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر پریس کلب میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود نے کہا کہ "سیلاب محسود نہ صرف قبائلی اضلاع بلکہ پورے خطے کے لیے صحافت کا ایک درخشاں باب تھے۔ انہوں نے ہمیشہ سچ اور حق کی آواز بلند کی، حتیٰ کہ اس راہ میں جیل بھی کاٹی لیکن اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور نوجوان صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔"
تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیلاب محسود کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حق اور سچ کی صحافت کو فروغ دیں گے۔