حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کا بڑا دعویٰ: اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر اور فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ Home / بین الاقوامی /

ایران کا بڑا دعویٰ: اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر اور فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ

ایڈیٹر - 02/03/2026
ایران کا بڑا دعویٰ: اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر اور فضائیہ  کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ

تہران / تل ابیب : ایران کی  (پاسدارانِ انقلاب) نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ میزائل حملوں میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نتھن یاہو  کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “صیہونی حکومت کے مجرمانہ وزیرِاعظم کے دفتر اور فضائیہ کے سربراہ کے ہیڈکوارٹر کو ہدف بنایا گیا ہے۔”

یہ بیان ایرانی خبر رساں ادارے  فارس نیوزایجنسی  کے ذریعے نشر کیا گیا، جس میں حملوں کو اسرائیل کے خلاف ایک بڑی کارروائی قرار دیا گیا۔

علاقائی مبصرین کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے پر باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ حالیہ برسوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست محاذ آرائی کی ایک خطرناک مثال ہوگی، جس کے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔