حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران جوابی کاروائی سے باز رہے ۔ اب سفارتی حل آسان ہے ۔ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

ایران جوابی کاروائی سے باز رہے ۔ اب سفارتی حل آسان ہے ۔ٹرمپ

ایڈیٹر - 02/03/2026
ایران جوابی کاروائی سے باز رہے ۔ اب سفارتی حل آسان ہے ۔ٹرمپ

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوابی ردعمل کی صورت میں سخت انتباہ جاری کر دیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایران کو سخت خبر دار کیا ہے کہ وہ کسی بھی جوابی کاروائی سے باز رہے ۔

اگر ایسا کیا تو ہم ایسی طاقت سے جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی ، ادھر امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہے جو موثر انداز سے احکامات جاری کر رہا ہے،

ہمارے اڈوں پر ایرانی حملوں کی شدت توقعات سے کم تھی، ایران کے مسئلے کا سفارتی حل اب پہلے سے زیادہ آسان ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ میکسیتھ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا صدرٹرمپ کے حکم پر آپریشن ایپک فیوری شروع کیا، یہ تاریخ کا مہلک ترین اور سب سے پیچیدہ آپریشن ہے، ایران کے پاس موقع تھا لیکن معاہدہ کرنے سے انکار کیا،

ہم ہرگز یہ برداشت نہیں کریں گے کہ میزائل امریکی عوام کو نشانہ بنائیں ، ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت ختم کر دی جائے گی، ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، امریکا نے یہ تنازع شروع نہیں کیا، مگر ہم اسے انجام تک پہنچائیں گے۔