حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا Home / بین الاقوامی /

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا

ایڈیٹر - 01/03/2026
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا

ایران کے سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتے کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے، سپریم لیڈر کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، آیت اللہ خمینی کے بعد۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اسرائیل اور امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اور پوتی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہوئے۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اپنے ساتھیوں کے ساتھ زیر زمین بنکر میں تھے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے تھے۔ ایرانی سپریم لیڈر اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ امریکی صدر کو آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر دکھائی گئی۔

ادھر برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ خامنہ ای کی لاش مل گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اب زندہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا کمانڈر بھی مارا گیا ہے، خامنہ ای کا کمپاؤنڈ تباہ ہو چکا ہے، اور سینئر جوہری اہلکار بھی مارے گئے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جب تک ضرورت پڑے گی ایران کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے گزشتہ روز ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے تھے جس میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہو گئے۔