حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ کا حیران کن بیان، پاکستان کی کھل کر حمایت Home / بین الاقوامی,پاکستان /

ٹرمپ کا حیران کن بیان، پاکستان کی کھل کر حمایت

ایڈیٹر - 28/02/2026
ٹرمپ کا حیران کن بیان، پاکستان کی کھل کر حمایت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد افغانستان کے تناظر میں جاری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے اور امریکا اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان “بہت شاندار انداز” میں پیش رفت کر رہا ہے اور اس کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کو باصلاحیت اور باوقار رہنما قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کی قدر کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کہ آیا امریکا پاکستان اور افغانستان کی کشیدگی میں عملی مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، تاہم انہوں نے براہِ راست مداخلت سے متعلق واضح عندیہ نہیں دیا۔