حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم جاری،26 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا Home / بین الاقوامی /

متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم جاری،26 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا

ایڈیٹر - 28/02/2026
متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم جاری،26 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم جاری ہے جس کے تحت ریاست راس الخیمہ میں 19 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے بھکاریوں میں سے ایک سے 11,000 درہم یعنی 836,000 پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں دبئی میں 26 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک بھکاری سے 20 ہزار درہم یعنی 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔