افغان طالبان رجیم کی جانب سے رات گئے اچانک بلا اشتعال گولہ باری کا پاک فورسز نے مؤثر اور فوری جواب دیتے ہوئے طالبان کے 30 سے زائد فوجی مار ڈالے جبکہ 12 فوجی چوکیوں پر بھی قبضہ کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق طالبان نے خیبر چترال مہمنڈ باجوڑ اور کرم کے سرحدی علاقوں پر اچانک اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس کا پاک فورسز نے بر وقت جواب دیتے ہوئے طالبان کی 12 چوکیوں پر قبضہ کر کے 22 سے زائد طالبان فوجی ہلاک کر دئیے۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق مختلف مقامات پر طالبان کے کواڈ کا پٹر ز بھی گرادیئے گئے اور چن چن کر طالبان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق مختلف سیکٹرز سے طالبان فوجیوں کا صفایا کر دیا گیا جبکہ ان کی سپلائی کے راستے بھی بند کر دیئے گئے
ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ افغان طالبان چوکیاں خالی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔ادھر وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کو بہت بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے
اور متعدد چوکیوں اور عسکری ساز و سامان تباہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور اپنے عوام کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی کاروائی کا حق رکھتا ہے ذرائع کے مطابق رات گئے تک افغان طالبان کی پوسٹوں پر مکمل خاموشی چھا گئیں۔