حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے نیا ای ویز اسٹم متعارف کروا دیا۔ Home / بین الاقوامی /

برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے نیا ای ویز اسٹم متعارف کروا دیا۔

ایڈیٹر - 26/02/2026
برطانیہ نے پاکستانیوں  کیلئے نیا ای ویز اسٹم متعارف کروا دیا۔

اسلام آباد۔برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئے نیا ای ویز اسٹم متعارف کروا دیا، اب پاسپورٹ پر اسٹیکر نہیں لگے گا بلکہ ویزا کی تصدیق ای میل کے ذریعے کی جائے گی۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا اس حوالے سے کہتا ہے کہ اس نے سسٹم کے ذریعے پاکستانی زائرین برطانیہ کے ویزا کی درخواست آن لائن جمع کرائیں گے اور بایو میٹرک کے لیے ویزا اپلی کیشن سینٹر جائیں گے لیکن انہیں اپنے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ ویز اسینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کو ویزا کا ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کیا جائے گا جو ان کے "Immigration اکاؤنٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا اس کا مقصد امیگریشن کی حیثیت کو مزید محفوظ اور قابل رسائی بناتا ہے اور دستاویزات کے گم ہونے یا خراب ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

ہائی کمشنر کے مطابق علاوہ ازیں درخواست دہندگان کو ویزا کی حیثیت ثابت کرنے کے لیے ایک شیئر کو فراہم کیا جائے گا جس کا استعمال وہ سرحدی چیک پوائنٹس اور دیگر مقامات پر کرسکیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس تبدیلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے برطانیہ کا سفر اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے اس نئے سسٹم سے وقت کی بچت ہوگی اور اس کا استعمال انتہائی سادہ اور محفوظ ہوگا۔

یہ تبدیلی طالب علموں اور ورک ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے گزشتہ سال کامیابی سے متعارف کروائی گئی تھی۔ اس نئے سسٹم کا فائدہ اٹھانے کے بعد درخواست دہندگان کو پاسپورٹ وصول کرنے کے لیے دوبارہ ویز اسینٹر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

برطانوی حکومت نے اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ ویزا ایجنٹس کا استعمال نہ کیا جائے اور درخواست گزار صرف gov.uk ویب سائٹ پر اپنی درخواست جمع کروا ئیں ، اس نئے ای ویز اسٹم کے متعارف ہونے سے برطانیہ کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے حصول کی عمل میں مزید سہولت اور تیز رفتار ہوگی۔