حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ پولیس شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی Home / باجوڑ /

باجوڑ پولیس شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی

ایڈیٹر - 25/02/2026
باجوڑ پولیس شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی

باجوڑمیں پولیس کے ابابیل فورس کی گشتی پارٹی پر فائرنگ،4اہلکار شہید۔2زخمی ہوگئے۔

 

بدھ کے روز افطاری سے چند منٹ قبل ضلع باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقہ نوے کلے میں نامعلوم افرادنے باجوڑ پولیس کے ابابیل فورس کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید جبکہ2اہلکار زخمی ہوگئے۔ شہداء میں یارذادہ،داود ،عمران اور سراج شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ارشاد اور عزیزشامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد نے بتایا کہ ابابیل فورس معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نےاندھادھند فائرنگ کردی ۔ انہوں نے بتایا کہ ابابیل فورس روزانہ کی بنیاد پرمختلف بازاروں میں گشت کرتے ہیں۔ مذکورہ چھ اہلکارتین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے کہ نوے کلے کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی۔
ڈی پی او باجوڑ کے مطابق پولیس فورس نے واقعہ کے بعد نوے کلے اور گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واقعہ کے بعد باجوڑ کی فضاء سوگوار ہے۔

باجوڑ پولیس شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس کے آفیسران، اہلکاروں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے