افغانستان کی موجودہ صورتحال نے عام شہریوں کیلئے بیرون ملک سفر کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
افغانستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل قرار دیا گیا ہے۔
معروف عالمی درجہ بندی پینلے اینڈ پارٹنرز کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق افغان پاسپورٹ فہرست میں سب سے نچلی سطح پر موجود ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ رینکنگ میں افغانستان کا پاسپورٹ 101 ویں نمبر پر ہے، جو اسے دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ بناتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد صرف 25 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس کمزور درجہ بندی کی بڑی وجو ہات میں سفارتی تعلقات کی خرابی ، سکیورٹی خدشات، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پر تنہائی اور سفارتی مشکلات کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی طاقت کا تعلق اس کے بین الاقوامی تعلقات، سکیورٹی صورتحال اور خارجہ پالیسی سے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال نے عام شہریوں کیلئے بیرون ملک سفر کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔