صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور محکمہ بلدیات کے اشتراک سے ویلج کونسل سیوئ میں “پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا” مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین حاجی محسن خان نے کہا کہ پروگرام کے تحت مقررہ عملہ باقاعدگی سے گاؤں اور عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنائے گا تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ بیماریوں کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صفائی کے عملے سے تعاون کریں اور اس مہم کو مستقل کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام صحت مند، محفوظ اور خوشحال خیبرپختونخوا کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔