حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ حملے پر سفارتی ہلچل! پاکستان کا کابل کو سخت پیغام Home / بین الاقوامی,پاکستان /

باجوڑ حملے پر سفارتی ہلچل! پاکستان کا کابل کو سخت پیغام

ایڈیٹر - 19/02/2026
باجوڑ حملے پر سفارتی ہلچل! پاکستان کا کابل کو سخت پیغام

وزارت خارجہ پاکستان اسلام آباد  نے باجوڑ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد افغان سفارتخانہ اسلام آباد کے نائب ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق افغان سفارت کار کے حوالے باضابطہ مراسلہ کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حملہ آوروں نے سرحد پار سے آکر کارروائی کی اور افغان سرزمین کا استعمال کیا۔ 16 فروری کو ہونے والے اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ نے زور دیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہونا نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہے۔ پاکستان نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی حدود میں موجود شدت پسند عناصر کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔