کولمبو ۔ وزیر داخله محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کما راڈ سانائیکے سے اہم ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ حسن نقوی نے پاکستانیوں کو ویزہ میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا
جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا،
وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکا کی وزیر اعظم کو بہت جلد پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ ٹریننگ کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ کیلئے سری لنکن صدر کے کردار کی تعریف کی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پہنچایا۔