سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔
سعودی فلکیاتی تنظیم نے عندیہ دیا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔