بنگلہ دیش کے حالیہ انتخابات میں جیتنے والے ارکان پارلیمنٹ نے عہدہ سنبھال لیا۔
12 فروری 2026 کو ہونے والے انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری، جب کہ جماعت اسلامی اور اس کے اتحادیوں نے 77 نشستیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے آج نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں بنگلہ دیش کے اگلے متوقع وزیر اعظم طارق رحمان اور جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں پاکستانی وفد بھی بنگلہ دیش میں ہے جہاں وہ متوقع وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔