حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔غیر قانونی معدنیات کی کھدائی کے خلاف کارروائی، 7 افراد گرفتار Home / باجوڑ /

باجوڑ۔غیر قانونی معدنیات کی کھدائی کے خلاف کارروائی، 7 افراد گرفتار

ایڈیٹر - 16/02/2026
باجوڑ۔غیر قانونی معدنیات کی کھدائی کے خلاف کارروائی، 7 افراد گرفتار

باجوڑ۔غیر قانونی معدنیات کی کھدائی کے خلاف کارروائی، 7 خلاف ورزیاں کرنے والے افراد گاڑیوں سمیت گرفتار۔تفصیلات کے  مطابق حافظ مدرسہ خار کے قریب پاجہ خوڑ اور گردئی اتمان خیل کے رہائشیوں کی شکایات کی روشنی میں، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر صادق علی کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار- ون نے تحصیلدار خار حبیب الرحمن اور فیاض تحصیلدار کے ہمراہ مذکورہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔کارروائی کے دوران سات افراد کو گاڑیوں اور مشینری سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرا دیا گیا