حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سےآگاہی تقریب کا انعقاد Home / باجوڑ /

باجوڑ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سےآگاہی تقریب کا انعقاد

ایڈیٹر - 15/02/2026
 باجوڑ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سےآگاہی تقریب کا انعقاد

سول کالونی جرگہ ہال باجوڑ میں ذہنی صحت اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سے خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد۔سول کالونی جرگہ ہال میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ذہنی صحت کی اہمیت اور منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی (Mental Health Awareness and Rehabilitation) کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ انتظامی افسران، پولیس، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، محکمہ تعلیم اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ذہنی صحت بھی جسمانی صحت جتنی اہمیت کی حامل ہے اور معاشرے میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات سے متاثرہ افراد کو تنہا کرنے یا نظر انداز کرنے کے بجائے ہمیں بطور معاشرہ انہیں علاج اور بحالی کے بہترین مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ دوبارہ ایک فعال زندگی گزار سکیں۔تقریب میں ماہرینِ صحت اور ڈاکٹرز نے ذہنی امراض کی بروقت تشخیص اور علاج کے طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔شرکائ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے