حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ سنیچنگ میں ملوث تین روکنی گروہ گرفتار، مالمسروقہ نقدی 32 ہزار روپے برآمد Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ سنیچنگ میں ملوث تین روکنی گروہ گرفتار، مالمسروقہ نقدی 32 ہزار روپے برآمد

ایڈیٹر - 13/02/2026
باجوڑ۔ سنیچنگ میں ملوث تین روکنی گروہ گرفتار، مالمسروقہ نقدی 32 ہزار روپے برآمد

باجوڑ۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ لوئی سم پولیس کی اہم کارروائی۔ اسلحہ کے زور پر سنیچنگ میں ملوث تین روکنی گروہ گرفتار، مالمسروقہ نقدی 32 ہزار روپے برآمد۔

باجوڑ۔ چوری چکاری/سنیچنگ میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے تھانہ لوئی سم پولیس نے اہم کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے مالمسروقہ نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لوئی سم کی حدود میں گزشتہ دنوں اسلحہ کے نوک پر سوزوکی گاڑی سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے نقد رقم چھیننے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی سربراہی میں خصوصی انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی۔
تشکیل دی گئی ٹیم میں سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز، ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی سم گلذادہ اور OII اسلام الدین شامل تھے۔ ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بالآخر ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کر لی اور آج تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے باقاعدہ طور پر جوڈیشل حوالات منتقل کردیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اسرار سکنہ جار، عطاء اللہ سکنہ ثمر باغ اور زبیر سکنہ تنگے کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید سائنسی طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاکر جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی۔پی۔او باجوڑ نے مزید کہا کہ سنیچنگ اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔