اسلام آباد ۔ خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں ، جعل سازوں کیلئے جنت بن گئے ، کس ملک سے کتنے پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ملک کو بد نام کرنے والے 38 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 27692 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ۔
متحدہ عرب امارات سے 6794، عمان سے 2537، بحرین سے 786 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ، قطر سے 644اور کو بیت سے 163 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔
بھیک مانگنے پر 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا سعودی عرب سے سب سے زیادہ 767، یواے ای سے 10، قطر سے دو اور عمان سے ایک بھکاری ڈی پورٹ ہوا۔ منشیات میں ملوث 1 ہزار 25 ، چوری چکاری میں 109 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔