حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فلسطین فلسطینیوں کا ہے پاکستان سمیت 8 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ Home / بین الاقوامی /

فلسطین فلسطینیوں کا ہے پاکستان سمیت 8 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

ایڈیٹر - 10/02/2026
فلسطین فلسطینیوں کا ہے پاکستان سمیت 8 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

 پاکستان، مصر، اردن، یواے ای، انڈونیشیاء، ترکیه، سعودی عرب اور قطر نے غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی فیصلے اور اقدامات کو نا قابل قبول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کا 4 جون 1967 کی سرحدوں پر آزادریاست کا حق ناقابل تنسیخ ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیه، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیا نغزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی فیصلے اور اقدامات نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ناجائز خود مختاری مسلط کرنے اور غیر قانونی آبادکاری کی کوششیں جاری ہیں، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کو کسی قسم کی خود مختاری حاصل نہیں۔