صوابی ۔ ملک آباد گرون میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے متحدہ عرب امارات سے چھٹی پر آئے ہوئے آڈٹ افسر کو قتل کر دیا،
پولیس تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ گرون اماز کی کی رپورٹ کے مطابق محمد سالار سکنہ ملک آباد نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے 41 سالہ بھائی یا سر علی اور اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ بھائی یا سر علی گھر سے باہر نکلے اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر باہر نکل کر کھنڈر مکان میں دیکھا تو بھائی یا سرعلی خون میں لت پت پڑا تھا ،
مقتول بھائی یا سرعلی دبئی میں آؤٹ افسر تھا اور چھٹی پر گاؤں آئے تھے، ہماری کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبری نہیں ہے، پولیس نے ایف آئی آردرج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
28 سالہ آفاق والدین کا اکلوتا بیٹا،16 فروری کو امریکہ جانے والا تھا جس کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا