حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
28 سالہ آفاق والدین کا اکلوتا بیٹا،16 فروری کو امریکہ جانے والا تھا جس کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا Home / لائف سٹائل /

28 سالہ آفاق والدین کا اکلوتا بیٹا،16 فروری کو امریکہ جانے والا تھا جس کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

ایڈیٹر - 07/02/2026
28 سالہ آفاق والدین کا اکلوتا بیٹا،16 فروری کو امریکہ جانے والا تھا جس کو  نامعلوم افراد  نے قتل کردیا

مردان ۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے محبت آباد کے رہائشی 28 سالہ آفاق احمد ولد محمد نور الحق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ والدین کا اکلوتا بیٹا اور اعلی تعلیم یافتہ نو جوان تھا

انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے بائیوٹیکنا لوجی میں بی ایس کیا تھا اور مزید اعلی تعلیم کیلئے 16 فروری کی فلائٹ سے امریکہ جانے والا تھا آفاق احمد بدھ کو رات کے وقت اس وقت غائب ہوا تھا جب اس کے گھر کے افراد شادی کی ایک تقریب میں گئے تھے اور وہ گھر پر اکیلا رہ گیا تھا،

مقتول کے باپ کے مطابق رات کے گیارہ بجے اس کیساتھ موبائل پر بات ہوگئی تھی لیکن جب ساڑھے گیارہ بجے ہم واپس گھر پہنچے تو وہ گھر پر موجود نہیں تھا،

اگلے روز جمعرات 5 فروری کو آفاق کی لاش رنگ روڈ ملنگ کو ٹھے کے اراضیات میں پڑی ہوئے ملی تھی اور اسے اندھاد ہند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا،

مقتول کے والد کی رپورٹ کے مطابق ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے تھانہ صدر میں ان کے اندھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

تاہم جمعہ کو دوسرے روز بھی تفتیش میں کوئی خاص پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔