حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا Home / بین الاقوامی /

مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

ایڈیٹر - 09/02/2026
مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

2023 میں ریلیز ہونے والے اور سنٹرل سی کے نام سے مشہور انگریزی گانے 'ٹو مچ' کے برطانوی گلوکار اور ریپر اوکلے نیل سیزر سو نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

گلوکار نے لائیو اسٹریم کے دوران اپنے اسلام قبول کرنے اور نام کی تبدیلی کی تصدیق بھی کی۔ انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ اس نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھا ہے، اب میں مسلمان ہوں۔

27 سالہ ریپر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے اپنا پہلا نام اوکلے سے بدل کر عقیل رکھ لیا تھا۔ انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران کلمہ شہادت کا ورد کیا۔

سنٹرل سی نے اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے متعلق دھنوں کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

لائیو سٹریم کے دوران ان کے ساتھ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔

اس اعلان سے پہلے، سینٹرل سی نے کبھی بھی اپنے مذہبی عقائد پر کھل کر بات نہیں کی تھی، حالانکہ مداحوں نے ان کی کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشن دیکھ کر قیاس کیا تھا۔

4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز کیا۔ تب سے وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کی صف اول کی شخصیات میں سے ایک بن گئے ہیں۔

2024 میں، اسے دنیا کا سب سے زیادہ اسٹریم کرنے والا برطانوی ریپر قرار دیا گیا، اس کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار اسٹریم کیا گیا۔