امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کے موقع پر حاضرین کے ساتھ خوش طبعی کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ جنت تک نہ پہنچ پائیں۔
انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں دہرایا کہ میرے خیال میں، میں اس کا اہل نہیں ہوں اور نہ میں اس کیلئے کچھ کر سکتا ہوں، لیکن میں مذہب کیلئے جو اچھے کام کر رہا ہوں اس کی وجہ سے مذہب اب پہلے سے کہیں زیادہ مقبول اور نمایاں ہو چکا ہے۔