حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
5 سالوں میں 2 لاکھ 89 ہزار پاکستانی برطانيہ منتقل Home / بین الاقوامی /

5 سالوں میں 2 لاکھ 89 ہزار پاکستانی برطانيہ منتقل

ایڈیٹر - 05/02/2026
5 سالوں میں 2 لاکھ 89 ہزار پاکستانی برطانيہ منتقل

اسلام آباد ۔ پاکستان کی خراب معاشی صورتحال اور روزگار کے مواقع میں کمی کے باعث بہتر مستقبل کی تلاش میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد بیرون ملک منتقل ہو رہی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 2 لاکھ 89 ہزار 265 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سال 2021 میں 24 ہزار 905 جبکہ 2022 میں 51 ہزار 506 پاکستانی شہری برطانیہ گئے۔

2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 79 ہزار 561 ہوگئی ، جبکہ 2024 میں 62 ہزار 593 افراد نے برطانیہ کا رخ کیا۔ سال 2025 کے دوران 70 ہزار 700 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں اسٹڈی ویز اپر 86 ہزار 976پاکستانی طلبہ برطانیہ گئے ، جوتعلیمی مقاصد کیلئے ملک چھوڑنے والوں کی بڑی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح ٹورسٹ ویزا پر 37 ہزار 749 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے ، جبکہ 2021 سے 2025 کے دوران مجموعی طور پر وزٹ ویزا پر جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 566 رہی۔

وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ورک ویزا اپر برطانیہ جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 30 ہزار 974 ہے،