حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈیمانڈ نوٹس کے بغیر فنڈز کے اجراء پر حکومت کو نوٹس جاری 14 روز میں جواب طلب۔ Home / سیاست /

ڈیمانڈ نوٹس کے بغیر فنڈز کے اجراء پر حکومت کو نوٹس جاری 14 روز میں جواب طلب۔

ایڈیٹر - 05/02/2026
 ڈیمانڈ نوٹس کے بغیر فنڈز کے اجراء پر حکومت کو نوٹس جاری  14 روز میں جواب طلب۔

پشاور ۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 22 باجوڑ میں ترقیاتی فنڈز ڈیمانڈ نوٹس کے بغیر جاری کرنے کیخلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر کے 14 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے باجوڑ کے اے ڈی پی سکیموں کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت کردی۔رٹ پٹیشن کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی پرمشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز کے وکیل بابر خان یوستوئی نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ڈیمانڈ نوٹس کے بغیر باجوڑ کیتر قیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کئے جبکہ رولز میں فنڈ جاری کرنے سے قبل ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے

یہ ترقیاتی سکیمیں غیر منتخب ممبران کی مرضی سے استعمال جوری ہیں چونکہ درخواست گزار کا تعلق اپوزیشن جماعت سے ہے اس لئے صوبائی حکومت سکیم میں غیر منتخب ممبران کی مرضی سے استعمال کر رہی رہی۔

عدالت نے صوبائی حکومت اور دیگر  ریقین کو 14 دن کے اندر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے باجوڑ کی تمام اے ڈی پی سکیموں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی