حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں،والد کی طبیعت بگڑ رہی ہے، قاسم خان کا سوشل میڈیا پر پیغام Home / سیاست /

ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں،والد کی طبیعت بگڑ رہی ہے، قاسم خان کا سوشل میڈیا پر پیغام

ایڈیٹر - 05/02/2026
ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں،والد کی طبیعت بگڑ رہی ہے،  قاسم خان کا سوشل میڈیا پر پیغام

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کا بھائی اپنے والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔

قاسم خان کے مطابق عمران خان کو آزادانہ طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزہ درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور حکومتیں اس معاملے پر آواز بلند کریں۔