حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ایس ایل کے میچز پشاور لائینگے،رواں سال پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں منعقد ہوں گے۔ سہیل آفریدی Home / سیاست,کھیل /

پی ایس ایل کے میچز پشاور لائینگے،رواں سال پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں منعقد ہوں گے۔ سہیل آفریدی

محمد عاصم - 05/02/2026
پی ایس ایل کے میچز پشاور لائینگے،رواں سال پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں منعقد ہوں گے۔ سہیل آفریدی

پشاور۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے فروغ، انفراسٹرکچر اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے

پشاور میں انڈر 21 گیمز کے انعقاد کا مقصد نو جوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے وہ گزشتہ روز انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے.انہوں نے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ سے آباد کر رہے ہیں ہمارے صوبے کے کھلاڑی ملک بھر کو لیڈ کریں گئے مزید کھیل یہاں لائیں گے کرکٹ سٹیڈیم تیار ہے،

رواں سال پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں منعقد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں میں بھی خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں، صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختو نخوا سے ہے نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریب میں آتشبازی جبکہ کھلاڑیوں کی جانب سے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا