حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لاہور میں پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو قیام گاہ سے باہر آنے سے روک دیا: جے یو آئی کا دعویٰ Home / سیاست /

لاہور میں پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو قیام گاہ سے باہر آنے سے روک دیا: جے یو آئی کا دعویٰ

ایڈیٹر - 24/11/2026
لاہور میں پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو قیام گاہ سے باہر آنے سے روک دیا: جے یو آئی کا دعویٰ

لاہور (حسبان میڈیا ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں واقع قیام گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ جماعت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کو رہائش گاہ سے باہر آنے سے روک دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو آج لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی طور پر خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تاہم اس اہم تقریب میں شرکت سے قبل ہی ان کی قیام گاہ کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر کے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انتظامی اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر کھڑی کی گئی رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں اور انہیں ایک سیاسی و جمہوری رہنما کی حیثیت سے آزادانہ نقل و حرکت کی مکمل اجازت دی جائے۔

تاحال مقامی انتظامیہ یا پولیس حکام کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی وجوہات پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آ سکا ہے، تاہم صورتحال کے پیش نظر جے یو آئی کے کارکنوں اور وکلا حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔