حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن مکمل Home / پاکستان /

پشاور میں رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن مکمل

ایڈیٹر - 24/11/2026
پشاور میں رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن مکمل

پشاور میں رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن مکمل کرلیا گیا، جس کے دوران پیر زکوڑی پل سے حیات آباد ٹول پلازہ تک مجموعی طور پر 1248 کنال 8 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رنگ روڈ کے مختلف چوکوں اور انٹرسیکشنز سے 233 کنال 5 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی، جن میں پیر زکوڑی انٹرسیکشن سے 66 کنال 14 مرلہ، جمیل چوک سے 26 کنال 15 مرلہ، ہزار خوانی سے 24 کنال 13 مرلہ، گھڑی قمر دین سے 44 کنال، پشتہ خرہ سے 20 کنال 17 مرلہ اور حیات آباد ٹول پلازہ سے 50 کنال 6 مرلہ اراضی شامل ہے۔