راولپنڈی: منشیات کیس میں سزا یافتہ اڈیالہ جیل کا قیدی انتقال کر گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدی بابر سلیم کو طبیعت ناساز ہونے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی بابر سلیم دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بابر سلیم چکوال کا رہائشی تھا اور اسے تھانہ ڈوڈیال میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔