حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا Home / بین الاقوامی /

کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا

ایڈیٹر - 05/02/2026
کرنل قذافی کے  بیٹے سیف الاسلام قذافی کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا

طرابلس ۔ لیبیا کے سابق رہنماء معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کر دیا گیا، قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل چار افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جارہا تھا۔

انہوں نے 2021 میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیے گئے ۔

دریں اثناء لیبیا کے پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ وہ سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے زنتان شہر میں قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ ماہر ین فرانزک کو شمال مغربی لیبیا کے زمتان بھیجا گیا ہے، دفتر نے ایک بیان میں کہا "متوفی گولیاں لگنے کے زخموں کے باعث ہلاک ہوئے۔

علاوہ ازیں لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی تصدیق ان کے قریبی خاندانی ذرائع اور ان کے فرانسیسی وکیل مارسل سیکالڈی نے کی ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے اپنے والد کے جانشین سمجھے جانے والے 53 سالہ سیف الاسلام کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 136 کلومیٹر (85 میل ) جنوب مغرب میں واقع شہر زمستان میں قتل کیا گیا۔

قذافی خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق 4 نقاب پوش حملہ آور منگل کی رات تقریبا 2 بج کر 30 منٹ پر 53 سالہ سیف الاسلام کو ان کی رہائش گاہ کے باغ میں گولیاں مار کر موقع سے فرار ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر مسلح افراد نے پہلے گھر کے سیکیورٹی کیمروں کو غیر فعال کیا اور پھر براہ راست مسلح تصادم کے بعد انہیں گولی ماردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آسکیں، تاہم سیف الاسلام قذافی کے ایک قریبی ساتھی نے اسے واضح طور پر ایک قتل قرار دیا