حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بگرام ایئر بیس ہر صورت واپس لیں گئے۔ صدر ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

بگرام ایئر بیس ہر صورت واپس لیں گئے۔ صدر ٹرمپ

ایڈیٹر - 05/02/2026
بگرام ایئر بیس ہر صورت واپس لیں گئے۔ صدر ٹرمپ

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بگرام ایئر بیس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دی جائے گی ۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکا کی داخلی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے اور قتل کے واقعات میں 95 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس کے باعث امریکی شہر پہلے سے زیادہ محفوظ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں جبکہ ری پبلکن پارٹی کو مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔