تحسین اللہ
مارچ 20 کو الیکشن کے بعد نئے صدر کا اعلان ہوگا
انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کا 144 اجلاس ، یونان کے شہر کوسٹا نیاروینو میں منعقد ہوگا۔ جس میں انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کے دسویں صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کا انعقاد ہوگا۔ الیکشن کیلئے سات امیدواران میدان میں ہیں اور ان کے درمیان بہترین مقابلے کی توقع ہے۔ جس میں پرنس فیصل الحسین ، لارڈ سبیسٹن ، کرسٹی کوینٹری ، جون ایلسیچ ، ڈیوڈ لیپارٹڈ ، جون انٹونی سیمرانچ اور مورینو وتنابے امیدوارن کے نام شامل ہیں۔ اس اجلاس میں انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کے دسویں صدر کا انتخاب ہوگا۔ یاد رہے کہ موجودہ صدر تھامس باخ 2013 سے صدارت کے کرسی پر براجمان ہے۔ جس کا تعلق جرمنی سے ہے۔