تفصیلات کے مطابق شہید ریحان زیب خان کی دوسری برسی سول کالونی جرگہ ہال ہیڈ کواٹر خار میں نہایت احترام و عقیدت سے منائی گئی ، تقریب کے مہمان خصوصی شہید ریحان زیب خان کے چھوٹے بھائی سیاسی جانشین اور سٹیٹ منسٹر رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان تھے۔ تقریب سے اے این پی رہنما شیخ جہانزادہ ، فضل منان ، چیئرمین ظہور خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی منسٹر مبارک زیب خان نے کہا کہ باجوڑ کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ریحان زیب شہید نے خدمت کا درس دیا تھا۔ اور ہم اس کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ میری پہچان ریحان زیب شہید ہے۔ عہدہ ہو یا نہ ہو خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سالارزئی میں شہید ریحان زیب کالج کیلئے تمام کاروائی مکمل کرلی ہے۔ شہید ریحان زیب کالج سالارزئی میں بنے گا۔ اس وجہ سے کہ وہاں پر کالج نہیں ہے۔ باجوڑ کے کالجز کیلئے 5 بسیں فروری کے مہینے میں باجوڑ لائیں گے۔ ہمیں 50 کروڑ کا فنڈ ملا ہے۔ اپنے چیئرمینز کے ذریعے عوامی مفاد میں خرچ کرینگے۔ انہوں نے کہا ہمارا منصوبہ ہے کہ ناوگئی دربنو کے مقام پر شہید مولانا خان زیب کا دروازہ لگائے اور منڈا میں شہید ریحان زیب کے نام سے دروازہ لگائے۔ مجھ پر قوم نے اعتماد کیا ہے۔ جہاں پر میرے قوم کا فائدہ ہو میں وہاں جاؤں گا۔ منسٹر مبارک زیب خان نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف بہت جلد باجوڑ کا دورہ کرینگے۔