انڈونیشیاء کے صوبہ آچے میں نوجوان جوڑے کو کوڑے مارنے کی سزا ایک بڑے عوامی اجتماع کے سامنے سٹیج پر دی گئی تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیاء میں اسلامی قوانین کے تحت فحاشی کے خلاف سزائیں دینے کا رواج عام ہے جو سر عام دی جاتی ہیں۔
اسی قانون کے تحت ایک نوجوان جوڑے کو جنسی تعلقات استوار کرنے اور شراب نوشی کے جرم میں 140 کوڑے مارے گئے ۔
کوڑے لگنے کے دوران 21 سالہ لڑکی پر بے ہوشی طاری ہوگئی۔ جسے تین خواتین اہلکاروں نے باری باری بید کی چھڑی سے سزا دے رہی تھیں۔
سزا مکمل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کو بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد نوجوان لڑکے کو بھی اسی اسٹیج پر کوڑے مارے گئے ۔