دبئی میں ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ دبئی حکومت نے سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔
اس منصوبے کے تحت اب مسافر ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے شہر کے مختلف مقامات سے اپنا چیک ان مکمل کر سکیں گے۔
نئے منصوبے کے تحت ایئرپورٹ کے علاوہ دبئی میں بھی خصوصی چیک ان سینٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں مسافر بورڈنگ پاس حاصل کر کے اپنا سامان جمع کرا سکیں گے۔
اس کے بعد ہوائی اڈے پر مسافر براہ راست جہاز میں سوار ہو جائیں گے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایئرپورٹ پر رش کو کم کرنا اور مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی پہلے ہی دنیا کا تیز ترین امیگریشن سسٹم متعارف کرا چکا ہے جہاں مسافر اوسطاً 30 سیکنڈ سے 6 منٹ میں امیگریشن کلیئر کر دیتے ہیں۔
نیا چیک ان سسٹم نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ دبئی ایئرپورٹ پر دباؤ کو بھی کم کرے گا اور سفری تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔