لندن ۔ برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے تارکین وطن کو سابق فوجی بیرکوں میں منتقل کرنے کی حکومتی پالیسی پر با ضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد پناہ گزینوں کی رہائش کیلئے ہوٹلوں پر ہونے والے بھاری اخراجات میں کمی لاتا ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے تحت 18 سے 65 سال کی عمر کے سنگل مرد پناہ گزینوں کو لانا سابق فوجی بیرکوں میں رہائش فراہم کی جارہی ہے، جہاں بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
حکومت کے مطابق ہوٹلوں پر انحصار کی وجہ سے قومی خزانے پر غیر معمولی دیہا بڑھ رہا تھا، جسے کم کرنے کیلئے یہ اقدام ناگزیر تھا۔
تاہم لندن سمیت مختلف شہروں میں شہریوں کی جانب سے حکومتی پالیسی کی شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔
سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور حکومت سے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔